مصری و سعودی
وزراء خارجہ کی پیرس میں باہمی ملاقات
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدر
عبد العاطی نے اس بات کی تاکید کی
ہے کہ مصری وزیر
خارجہ سامح شکری سعودی
عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملنے
کے لئے آج فرانس کے دارالحکومت پیرس کا دورہ کریں گے، جس میں وہ مختلف امور میں
مشاورت کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون ، علاقائی اور بین الاقوامی
مسائل میں باہمی دلچسپی کے کئی مسائل پر گفتگو ہو گی ۔
اور خاص طور پر عرب خطے
کو جو چیلنجوں کا سامنا ہے ان کے
حل پر غور کیا جائے گا۔

0 comments:
Post a Comment