• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, November 18, 2014

    سیناء اورغزہ کے درمیان ایک کلومیٹر طویل بفرزون کے قیام کا اعلان

    سیناء اورغزہ کے درمیان ایک کلومیٹر طویل بفرزون کے قیام کا اعلان



    مصر نے جزیرہ نما سیناء اور غزہ کی پٹی کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں زیرزمین لمبی سرنگوں کی دریافت کے بعد سکیورٹی بفرزون کی گہرائی کو ایک کلومیٹر تک چوڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    مصر نے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ ماہ دو حملوں میں تینتیس سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔مصری فورسز تب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ پانچ سو میٹر گہرا بفر زون قائم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔سرحدی علاقے میں آنے والے مکانوں اور درختوں کو مسمار کیا جارہا ہے اور سرحدی علاقے سے غزہ کی جانب جانے والی سرنگوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔ان سرنگوں کو غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مزاحمت کار اسلحے اور اشیاء کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
    سیناء کے مکین مصری حکومت کی جانب سے سرحدی علاقے میں بفرزون کے قیام اور زیرزمین سرنگوں کو مسمار کرنے کے اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی روزمرہ گذربسر کا دارومدار ان زیرزمین سرنگوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر ہے جبکہ مصری حکام انھیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ خیال کرتے ہیں اور باقاعدگی سے انھیں مسمار کرتے رہتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سیناء اورغزہ کے درمیان ایک کلومیٹر طویل بفرزون کے قیام کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top