سنہ 2022 کے فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی
تیاریوں کے چھ ماہ کے اندر اندر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے خبردار کر دیا ہے
کہ میزبان ملک قطر غیر ملکی مزدوروں کا استحصال روکنے میں ناکام ہو رہا ہے۔
مئی میں عالمی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا
کہ قطر میں عالمی کپ کے لیے جاری تعمیرات میں مصروف غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ اچھا
سلوک نہیں کیا جا رہا۔ اس پر قطری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ غیر ملکی
کارکنوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سنہ 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی
میزبانی کے لیے قطر میں نئے سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشل کا
کہنا ہے کہ کارکنوں کے استحصال کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بہت ناکافی
ہیں۔
اوروقت تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے۔چار سال گزر چکے ہیں اور تمام دنیا
کی نظریں قطر پر لگی ہوئی ہیں، لیکن ابھی تک قطر غیرملکی مزدوروں کے استحصال کو
روکنے اور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے وعدوں پر عمل در آمد نہیں کر پایا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل
0 comments:
Post a Comment