دہشت گردی کا یہ واقعہ مصری بحریہ کی ایک کشتی کے ساتھ پیش
آیا۔ جس میں بحریہ کے آٹھ اہلکاروں کے لاپتہ ہو جانے کی اطلاع ہے۔
مصری فوج کے ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں نے
بحریہ کی کشتی کو بحرمتوسط میں بدھ کے روز نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے
میں پانچ فوجی اہلکار زخمی جبکہ آٹھ سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی
مصری صوبہ دامیتا کے ساحلی علاقے کے نزدیک سمندر میں کی گئی، تاہم جوابی کارروائی
کر کے فوج نے حملہ آوروں کے زیر استعمال چار کشتیاں تباہ کر دی ہیں جبکہ 32 افراد
کو گرفتار کر لیا ہے۔''
فوجی ترجمان نے مزید کہا'' حملہ آور ماہی گیری کے
لیے استعمال ہونے والی کشتیوں پر سوار تھے اس لیے اندازہ نہ ہو سکا کہ ان کشتیوں
پر راکٹ ، راکٹ لانچر اور گرینیڈز یا دوسرا بھاری اسلحہ ہو سکتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment