• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    داعش نے شام میں ترکی سے متصل شہر پر دوبارہ قبضہ کرلیا

    شدت پسند تنظیم  داعش نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل دفاعی اہمیت کے حامل تل ابیض شہر پر حملہ کر کے اس کے مشرقی حصے پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے کرد جنگجوئوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
    انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "آبزویٹری" کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے منگل کے روز تل ابیض پر دوبارہ یلغار کی اور کرد جنگجوئوں کو پسپائی پر مجبور کردیا گیا۔
    آبزویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ داعش کے جنگجوئوں نے منگل کو تل ابیض پر دوبارہ حملہ کیا اور شہر کے مشرقی حصے میں گھمسان کی لڑائی کے بعد وہاں سے کرد جنگجوں کو نکال باہر کیا ہے۔ داعشی جنگجوئوں نے شہر کی مشرقی کالونی الفوقانی سمیت کئی اہم قصبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی شام کی الرقہ گورنری میں ترکی سے متصل تل ابیض نہایت اہمیت کا حامل شہر ہے۔
    قبل ازیں 16 جون کو کرد جنگجوئوں کی نمائندہ تنظیم "حمایت الشعب" نے ایک کارروائی میں تل ابیض سے داعش کو نکال دیا تھا۔ کرد جنگجوں کو تل ابیض میں شکست ایک کاری ضرب تھی کیونکہ تل ابیض پر کردوں کے قبضے نے علاقے میں داعش کی اسلحہ کی سپلائی لائن کاٹ دی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش نے شام میں ترکی سے متصل شہر پر دوبارہ قبضہ کرلیا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top