• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 21, 2015

    غزہ : یونیورسٹی گیٹ پر بم دھماکے کے الزام میں دو طلباء گرفتار



    فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی پولیس نے القدس اوپن یونیورسٹی کے مقامی کیمپس کے گیٹ پر بم دھماکہ کرنے کے الزام میں دو طلباء کو حراست میں لیا ہے۔
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القدس اوپن یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے شبے میں دو طلباء کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ دھماکہ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اختلافات کے بعد کیا۔
    قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح شمالی غزہ میں قائم القدس اوپن یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر ایک بم پھٹ گیا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: غزہ : یونیورسٹی گیٹ پر بم دھماکے کے الزام میں دو طلباء گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top