• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, November 6, 2014

    اماراتی ولی عہد کا فوجی تربیتی مرکز کا اچانک دورہ۔

    اماراتی ولی عہد کا فوجی تربیتی مرکز کا اچانک دورہ۔
     نیشنل سیکیورٹی فورسز کی ٹریننگ اور ان کی مہارت کا جائزہ لیا





    متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عجمان میں المنامہ کے مقام پر قائم نیشنل سیکیورٹی فورسز کے بھرتی اور تربیتی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کا جائزہ لیا۔الشیخ محمد بن زاید نھیان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مُلک کو محفوظ اور پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اداروں کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سے ’یو اے ای‘ ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔ ولی عہد کے اس دورے میں الشیخ زید بن سلطان آل نھیان فائونڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز الشیخ نھیان بن زاید آل نھیان اور سیکرٹری دفاع محمد احمد البواردی الفلاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ہر قسم کی ضرورت پوری کرنے کے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور ملک و قوم کے محافظوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی فوج میں شامل ہر سپاہی، افسر اور جوان اپنی ذمہ داریوں سے بہ خوبی آگاہ ہے اور وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دےرہا ہے۔ ہر سپاہی جانتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے امن و استحکام کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اماراتی ولی عہد کا فوجی تربیتی مرکز کا اچانک دورہ۔ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top