• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, November 6, 2014

    مصر، سعودی عرب، امارات اور کویت کے حکام نے سر جوڑ لیے

    انتہا پسندی اور سیاسی اسلام کے خلاف عرب فوج پر غور
    مصر، سعودی عرب، امارات اور کویت کے حکام نے سر جوڑ لیے
    مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے لیبیا اور شام عراق میں اسلامی انتہا پسندوں اور سیاسی اعتبار سے اسلام کے غلبے کے حامیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فورس کی تشکیل پر سنجیدہ غور شروع کر دیا ہے۔اس مشترکہ فوج کا دائرہ کار مشرق وسطی کے حوالے سے ہو گا ۔ نیز لیبیا میں انتہا پسندوں کے قبضے کا بھی توڑ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس کا مقصد ایران کی فوجی طاقت کو بیلنس کرنے کے لیے ایک جوابی عرب فوجی طاقت کا اظہار بھی ہو گا۔مصر کے فوجی حکام کے مطابق اس وقت بھی دو ملک لیبیا اور یمن ایسے چیلنجوں میں گھرے ہوئے ہیں جن کا توڑ اس مجوزہ مشترکہ فوج کے ذمہ ہو گا۔ تاہم عراق اور شام میں مداخلت اس مشترکہ فوج کے مقاصد میں شامل نہیں ہو گی۔واضح رہے یمن میں مشتبہ ایرانی حمایت کے حامل مسلح حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں عملا دارالحکومت کو قبضے میں لے کر کاروبار حکومت کو مفلوج کر رکھا ہے۔ یمن میں القاعدہ کا چیلنج بھی کا فی پرانا ہے جس پر حکومت ابھی تک قابو نہیں پا سکی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر، سعودی عرب، امارات اور کویت کے حکام نے سر جوڑ لیے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top