• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, November 6, 2014

    قاہرہ میں صدارتی محل کے قریب بم دھماکہ

    قاہرہ میں صدارتی محل کے قریب بم دھماکہ


      مصر کے  دارالحکومت قاہرہ  میں صدر عبدالفتاح السیسی کے محل کے پاس ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک  خاتون زخمی زخمی ہو گئی۔
     تفصیلات کے مطابق مصری صدارتی محل سے محض ایک سو میٹر کے فاصلے پر ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
    مصر میں پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوجی سربراہ کے ہاتھوں جولائی 2013 میں برطرفی کے بعد سے مصر میں ایک طرف دھماکوں میں تسلسل ہے تودوسری جانب مرسی کے حامیوں کی بڑی تعداد ہلاک یا گرفتار کی جا چکی ہے۔
    ایک اندازے کے مطابق معزول صدر مرسی کے 1500 سے زائد حامی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 15000 سے زائد جیلوں میں بند ہیں۔ واضح رہے معزول صدر بھی تب سے جیل میں ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قاہرہ میں صدارتی محل کے قریب بم دھماکہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top