سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے اقامتی کارڈ کا منصوبہ بنایا ہے
غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کارکنوں
کے خیر مقدم کے لیے سعودی حکومت نے پانچ سال کے لیے رہائشی اقامہ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اس پانچ سالہ اقامہ
کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے،اس سلسلے
میں حکام نے پانچ سالہ اقامہ کے مجموعی طور پر تین نکات بیان کیے ہیں، اولاً غیر
ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، ثانیاً غیر ملکی کارکنوں کو ذہنی طور پر آسودہ
رکھنا اور ثالثا ان ترقیاتی منصوبوں سے منسلک کارکنوں کے بچوں کی تعلیم میں تسلسل
کو یقینی بنانا۔

0 comments:
Post a Comment