مصر :
ریل میں دھماکے کے بعد حملہ، 3 مصری ہلاک، متعدد زخمی
مصر کے دارلحکومت قاہرہ کے شمال میں صوبہ مینوفیہ
میں ایک ریل میں بم دھماکے کے بعد کیے گئے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین
افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آنے والے اس
واقعے سے کچھ ہی دیر پہلے مصری صدارتی محل سے محض ایک سو میٹر کے فاصلے پر بھی ایک
دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ریل میں دھماکہ ہونے کے بعد پولیس
اہلکار جائے دھماکہ کا معائنہ کر رہے تھے کہ اسی دوران دہشت گردوں نے حملہ بھی کر
دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا۔

0 comments:
Post a Comment