گزشتہ ہفتے شام کے شہر حمص میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے دو گیس فیلڈز پر اپنا قبضہ کر لیا تھا لیکن بدھ کے روز شامی فورسز نے دونوں فیلڈز پر حملہ کر کے اس کو داعش کے قبضے سے واپس لے لیا ہے۔
یہ دونوں گیس فیلڈز شام کے لئیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ دمشق اور حمص دونوں شہروں کو گیس سپلائی یہاں سے ہی کی جاتی ہے اور ان دونوں شہروں کی بجلی کی پیدوار بھی انہی فیلڈز سے حاصل کی جا رہی ہے۔

0 comments:
Post a Comment