مصر نے رفح بارڈر کراسنگ
عارضی طور پر کھول دی
مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع رفح بارڈر
کراسنگ کو عارضی طور پر کھول دیا ہے تاکہ مصری علاقے میں پھنسے ہوئے فلسطینی اپنے
گھروں کو لوٹ سکیں۔
مصر نے 24 اکتوبر کو سرحدی قصبے رفح کے نزدیک
فوجیوں پر تباہ کن حملے کے بعد بارڈر کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا
تھا۔اس حملے میں اکتیس مصری فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملے کے بعد مصر نے شمالی
سیناء میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور شام سے صبح تک کرفیو نافذ
کررکھا ہے۔
رفح
پر غزہ کی جانب کراسنگ پوائنٹ کے ڈائریکٹر ماہر ابو صبحا نے کہا ہے کہ سرحدی
گذرگاہ صرف بدھ اور جمعرات کے لیے کھولی گئی ہے اور مصری علاقے سے لوگوں کو غزہ
میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔انھوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی
گذرگاہ کو دوطرفہ آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔

0 comments:
Post a Comment