• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, November 26, 2014

    مصری ہیکرز کا داعش اور ترک انٹیلیجنس پورٹلز پر حملہ

    مصری ہیکرز کا  داعش اور ترک انٹیلیجنس پورٹلز پر حملہ





    مصری ہیکرز نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ اور ترکی کی انٹیلی جنسی ایجنسی سمیت کئی دوسرے ممالک اور تنظیموں کی ویب سائیٹس پر کامیاب حملے کر کے انہیں ہیک کر لیا۔
    خالد ابو بکر نامی ایک ہیکر نے’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ مصرکی الیکٹرانک فوج نے دولت اسلامی داعش کے کئی سرکردہ لیڈروں کی ویب سائٹس میں گھس کر انہیں بند کر دیا ہے۔ ہیکرز نے بتایا کہ ان کے حملے میں داعش کی ریاست سیناء، الفرقان فاؤنڈیشن، اخوان انٹرنیشنل  فاؤنڈیشن برائے اسلامی ورثہ، الھادف میڈیا گروپ سمیت کئی دوسری ویب سائیٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔
    خالد ابو بکر نے بتایا کہ مصری ہیکرز نے ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کی ویب سائیٹس بھی ہیک کر لی۔ اس کے علاوہ ہیکرز نے ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی کی ویب سائیٹس میں نقب لگا کر وہاں موجود 60 فی صد خفیہ معلومات چرا لیں۔
    اتا ترک فائونڈیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس کے صفحہ اول پر لگی کمال اتا ترک کی تصویر ہٹا کر اس کی جگہ کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی کی تصویر پوسٹ کر دی ابو بکر نے دعویٰ کیا کہ اس وقت مصر میں سائبر سپیس کی دنیا میں کام کرنے والے پیشہ ور ماہرین اور ہیکرز کی ایک پوری فوج موجود ہے جو کسی بھی ادارے یا شخص کی ذاتی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری ہیکرز کا داعش اور ترک انٹیلیجنس پورٹلز پر حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top