• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, November 25, 2014

    مصری فوج کی شمالی سینا میں فوجی کاروائی ، 11 دہشت گرد ہلاک 18 زیر حراست

    مصری فوج کی شمالی سینا میں فوجی کاروائی ، 11 دہشت گرد ہلاک 18 زیر حراست




    مصری فوج نے شمالی سینا کے علاقے میں فوجی کاروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا ہے ۔فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل محمد سمیر نے ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ شمالی سینا کے صوبے میں فوجی کاروائیوں کے دوران حفاظتی قوتوں کیساتھ جھڑپ کرنے والے10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 18 کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔علاقے میں مسلح گروپوں کے 87 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور بغیر نمبر پلیٹکی 22 گاڑیوں اور 41 موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصری فوج کی شمالی سینا میں فوجی کاروائی ، 11 دہشت گرد ہلاک 18 زیر حراست Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top