مصر:اخوان کی اپنے حامیوں سے حکومت مخالف مظاہروں کی اپیل
مصر میں حکومت کے عتاب کا شکار بڑی مذہبی سیاسی
جماعت اخوان المسلمون نے اپنے حامیوں سے ملک کے اسلامی تشخص کو بچانے کے لیے
مظاہروں کی اپیل کی ہے۔اخوان نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے اپنے حامیوں سے
حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی اپیل کی ہے۔اس سے پہلے سلفی محاذ نے 28
نومبر کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی تھی اور مسلم نوجوانوں پر زوردیا تھا
کہ وہ اسلامی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
اخوان المسلمون نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انگریزی
میں جاری کردہ ایک بیان میں سلفی محاذ کی مظاہروں کی اس اپیل کو سراہا ہے،اس نے ہر
طرح کے تشدد کی مذمت کی ہے اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے اور آزادی کے لیے
اٹھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مصری روزنامے الاہرام آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمون اور سلفی محاذ دونوں نے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور پہلی مرتبہ ان دونوں مذہبی سیاسی جماعتوں نے اکٹھے 28 نومبر کو احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment