• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 1, 2015

    شام: بل نامی قدیم معبد کی تباہی کی خبریں درست نہیں

    شام میں آثارِ قدیمہ اور نوادرات کے محکمے کے سربراہ نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین معبد کو دھماکہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔
    اقوامِ متحدہ کے عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی جانے والے ان کھنڈرات میں واقع بل نامی اس قدیم عبادت گاہ کی کم از کم جزوی تباہی کی خبریں عینی شاہدین اور مقامی افراد کی جانب سے اتوار کو ملی تھیں۔
    اس وقت بھی یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ دو ہزار سال قدیم معبد کو کس حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے۔
    بل کا معبد پہلی سنہِ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ عبادت گاہ پیلمائرا کے خدا کے لیے مختص تھی۔
    شامی آثارِ قدیمہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے پیر کو کہا ہے کہ ان کے پاس جو اطلاعات ہیں ان کے مطابق بل کا معبد اب بھی اپنی جگہ موجود ہے۔
    انھوں نے اس معبد کے مقام پر ایک دھماکے کی تو تصدیق کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ پیلمائرا سے ملنے والی اطلاعات یہی کہہ رہی ہیں کہ معبد ابھی تباہ نہیں ہوا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: بل نامی قدیم معبد کی تباہی کی خبریں درست نہیں Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top