فلسطین کی سرکردہ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور دانشوروں
نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے
کہ محمود عباس قومی نوعیت کے فیصلوں کو اپنی مرضی سے حل کرنے کی کوشش کرکے قوم میں
پھوٹ ڈال رہے ہیں۔
فلسطین کی نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے جاری
ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کی جانب سے تنظیم آزادی فلسطین
کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے چنائو کے لیے نیشنل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ قوم
کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

0 comments:
Post a Comment