بشارالاسد نے کہا ہے کہ ماسکو
اور تہران کی مداخلت سے ابھی تک شام میں ہماری حکومت قائم ہے۔
پاسداران انقلاب کی خبر رساں
ایجنسی تسنیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسد نے یہ بات ایرانی وزیر داخلہ
عبدالرضا رحمانی سے ملاقات میں کی۔ بشارالاسد کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پانچ سال سے
ہماری حکومت کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہیں مگر وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔دونوں
ر ہنماؤں نے مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دیا اور ان کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری
رکھنے کےعزم کا کیا۔

0 comments:
Post a Comment