• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, January 13, 2016

    موصل: امریکی حملے میں داعش کا خفیہ بنک تباہ


    امریکی حکام نے عراق کے شہر موصل میں داعش کے خفیہ مالیاتی بنک پر میزائل حملے میں تنظیم کو لاکھوں ڈالر سے محروم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوجی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیاروں نے 900 کلو گرام وزنی دو بم گرائے جس کے نتیجے میں تنظیم کا بنک تباہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے یہ رقم مبینہ طور پر تیل کی فروخت، لوٹ مار اور شہریوں کو بلیک میل کر کے حاصل کر رکھی تھے جسے موصل میں ایک خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا۔
    امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کے مطابق امریکی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 50عام شہری بھی مارے گئے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: موصل: امریکی حملے میں داعش کا خفیہ بنک تباہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top