• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 22, 2015

    سعودی عرب میں پل کی مرمت کے دوران حادثہ ، ایشیائی باشندہ جاں بحق


    سعودی عرب میں ایک پل کی مرمت کے دوران سٹیل کی بھاری بھرکم پلیٹیں اور سلاخیں  گرنے سے ایک نیپالی باشندہ جاں بحق اور اس کا بھارتی ساتھی زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 
    عرب میڈیا کے مطابق مغربی صوبہ جزان میں مرنیوالا شخص پل کی تعمیر کے دوران استعمال ہونیوالے ٹنوں سٹیل کے نیچے دب گیاتھا جس کی لاش نکالنے کے لیے سول ڈیفنس نے کرینز اور رسے استعمال کیے ۔اخبار ’سبق‘ کے مطابق مرنیوالے شخص کیساتھ کام کرنیوالے بھارتی شہری کودرمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں جس پر اُسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب میں پل کی مرمت کے دوران حادثہ ، ایشیائی باشندہ جاں بحق Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top