• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 22, 2015

    اتوار کو لندن میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح


    لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہو رہی ہیں۔
    لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کو پھر سے کھولے جانے کی تقریب میں ایران کے سینیئر سفارت کار محمد حسن حبیب اللہ زادے، ایران-برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان، ایران سے وابستہ اداروں کے سربراہ اور برطانیہ میں مقیم ایرانی باشندے شریک ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر تہران میں بھی برطانوی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح ہو گا جس کے لئے برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ تہران پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار گیارہ میں برطانیہ کے مداخلت پسندانہ رویّے پر احتجاج کرتے ہوئے، تہران کے یونیورسٹی طلبا، تہران میں اس ملک کے سفارت خانے میں داخل ہو گئے تھے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں برطانوی سفارت خانے کو کوئی خصوصی رعایت حاصل نہیں ہے بلکہ اسے بھی تمام سفارت خانوں کی مانند مقررہ قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اتوار کو لندن میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top