سعودی
عرب نے بھارت کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے مسلم ممالک کو پاکستان کیخلاف کرنے کی
سازش کو ناکام بنا دیاہے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم
نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ
ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے
آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا
لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ
سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا۔
سعودی عرب نے پاکستان کی حکومت اور دفاعی حکام کو بھارت کی سازش کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے اورانہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب سمیت کوئی عرب ملک کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا اورپاکستان کیساتھ اپنے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کریگا۔

0 comments:
Post a Comment