• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, August 22, 2015

    حماس کے چار کارکنان غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئے اغوا

    حماس کے چار کارکنان غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئے اغوا


    نامعلوم مسلح افراد نے غزہ شہر سے مصری دارالحکومت قاہرہ کی جانب آنے والی ایک بس میں سوار حماس کے چار کارکنان کو اغوا کر لیا ہے۔
    مصر کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات سیناء کے سرحدی علاقے میں پیش آیا تھا۔ان کے بہ قول چار نامعلوم مسلح افراد نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ کے نزدیک بس کو روکا تھا۔انھوں نے بس کے ڈرائیور پر پہلے حملہ کیا تھا اور پھر حماس کے چار کارکنان کو شناختی دستاویز سے پہچاننے کے بعد ساتھ لے گئے۔
    فوری طور پر ان مسلح افراد کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔بس میں کل پچاس افراد سوار تھے۔حماس نے مصر پر اپنے ان کارکنان کے اغوا کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ''سکیورٹی بغاوت'' ہے اور اس سے تنظیم کے قاہرہ کے ساتھ تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حماس کے چار کارکنان غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئے اغوا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top