مصر میں انسداد دہشت گردی کے نئے قانون پر تنقید کا سلسلہ جاری
اطلاعات کے مطابق مصر میں بہت سے سیاسی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی منظوری کا مقصد تشدد پسندوں کے بجائے مخالفین سے مقابلہ کرنا ہے- انسانی حقوق کے عرب نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جمال عید نے اس سلسلے میں کہا کہ یہ قانون، مصر میں آزادی کے فقدان اور ڈکٹیٹرشپ کا غماز ہے اور تمام اعتراضات اور تنقیدوں کے باوجود اس قانون کی غیر متوقع منظوری اچھی علامت نہیں ہے- مصر کی پیپلز موومنٹ پارٹی کے قانونی مشیر طارق نجیدہ نے کہا ہے کہ السیسی حکومت تیزی کے ساتھ پیچھے کی طرف پلٹ رہی ہے اور قوانین کے بارے میں حکومت اور عوام کے درمیان کسی سنجیدہ بات چیت کا وجود نہیں ہے-
0 comments:
Post a Comment