اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے درمیان یکجہتی، مسجد الاقصی کو تباہ کرنے کی صیہونی حکومت کی سازش کو مکمل طور پر ناکام بنا دے گی-
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کے سینتالیس برس پورے ہونے پر ایک بیان جاری کیا ہے- وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینتالیس سال قبل اکیس اگست انّیس سو انہتّر کو صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کو نذر آتش کئے جانے کا واقعہ ان کی جارحانہ خصلت اور ان کے ناپاک عزائم کا ایک بیّن ثبوت ہے- غاصب صیہونیوں نے یہ اقدام مسلمانوں کے قبلہ اول کو تباہ اور اس کی توہین کرنے کے لئے انجام دیا تھا- وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ مسجدالاقصی کو نقصان پہنچانے اور اس کی توہین کرنے کی صیہونیوں کی شرمناک سازش کے پہلو، روز بروز اور زیادہ واضح ہوتے جا رہے ہیں-
0 comments:
Post a Comment