• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 21, 2015

    ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی تجارت کے معاہدے پر دستخط ۔


    ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارت کی تیسری نشست کے اختتام پر ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

    جمعرات کی شام ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی تجارت کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے پر دستخط، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں کئے گئے۔ اس سلسلے میں ہونے والی نشست میں پاکستانی وفد کی سربراہی اس ملک کے صوبہ بلوچستان کے کسٹم محکمہ کے سربراہ سعید خان جدون کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ سرحدی علاقوں سے برآمدات و درآمدات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ایران نے پانچ دیگر علاقوں سے بھی تجارتی عمل شروع کئے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ سعید خان جدون نے کہا کہ پاکستان اگلے چند مہینوں میں اس تجویز پر غور کرے گا اور پھر اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے شہریوں کے مابین لین دین کے بھی مواقع فراہم ہوئے ہیں اور برآمدات و درآمدات کی کسٹم ڈیوٹی کی صورت حال میں بھی بہتری لائی جائے گی۔ دریں اثنا ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ صنعت، معدنیات اور تجارت کے سربراہ نادر میرشکار نے، جو ان مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ، ٹرک ڈرائیوروں اور تاجروں کی آمد و رفت، ویزے کی فراہمی، زمینی راستوں سے تجارتی ٹیکس اور کسٹم سے متعلق چار نکات پر مشتمل ہے۔ نادر میرشکار نے کہا کہ ہر شعبے کے ماہرین اس مشترکہ نشست میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ سرحدیں ایک ہزار سے زائد کلو میٹر پر مشتمل ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی تجارت کے معاہدے پر دستخط ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top