ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی مفادات پورے کرتا ہے-
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کی شام تبریز یونیورسٹی کی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے سمجھوتے کا جائزہ، اپنے آخری مرحلے میں ہے- علی شمخانی نے ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل میں جامع ایٹمی معاہدے کے جائزے کے عمل کے سلسلے میں کہا کہ ماہرین، حزبی نقطہ نظر سے بالا تر ہو کر، حقیقت پسندی کے ساتھ، اس کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لے رہے ہیں- ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کی ترقی کی بنیاد، علمی صلاحیتوں کو بڑھانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچوں کی توسیع، پیداوار بڑھانے اور ماحولیات کے مسائل حل کرنے کے لئے علم و ٹیکنالوجی سے مدد لئے جانے کی ضرورت ہے-
0 comments:
Post a Comment