متحدہ عرب امارات کی سول ایوی
ایشن اتھارٹی نے10ممالک اور 30 آپریٹرز پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد
کر دی ہے۔
عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات
کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے10ممالک اور 30 آپریٹرز پر اپنی فضائی حدود کے استعمال
پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن نے معیار
پر پورا نہ اترنے والے ممالک اور آپریٹرز کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے
۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ا ب تک 300سے زائد باربیرونی ممالک سے آنے والی پروازوں
کے حفاظتی معیار کا معائنہ کیا ہے لیکن 10ممالک ہمارے معیار پر پورے نہیں اترے ان پر
اس وقت تک پابندی عائد رہے گی جب تک کہ یہ مطلوبہ معیار پر پورے نہیں
اتریں گے۔
Very nice and informative news, keep up the good work Thank you for sharing this! It does give a new insight in Succes
ReplyDelete.