سعودی عرب کا ایک اپاچی
ہیلی کاپٹر جنوبی ریجن جازان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائیلٹوں
نے مملکت کی سرحدوں کو باغیوں کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے لئے جاری آپرپشن میں
اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن کرنے
والی جوائنٹ فورس کے ہیڈکوارٹر سے جاری بیان میں شہید ہونے والے ہوابازوں کی شناخت
میجر محمد القرنی اور کیپٹن ناصر بن محمد الحارثی کے نام سے کی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment