اسرائیلی فوج نے گولان
کی چوٹیوں کے شام کی عمل داری والے علاقے پر ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے
میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک نشریے میں بتایا ہے
کہ مہلوکین غیر مسلح شہری تھے۔
اسرائیلی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی جنگجوؤں کو حملے میں
ہدف بنایا گیا ہے۔انھوں نے مبینہ طور پر جمعرات کو اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ
فائرکیے تھے۔
لیکن شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا
ہے کہ اسرائیلی دشمن نے صوبہ القنیطرہ میں واقع ایک گاؤں الکوم میں ایک کار کو
حملے میں نشانہ بنایا ہے اور اس میں سوار پانچ غیر مسلح شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ٹیلی ویژن نے القنیطرہ میں موجود اپنے ایک رپورٹر کے حوالے سے بتایا
ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ایک
ڈرون حملہ کیا تھا۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اسرائیل
کے اس ڈرون حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں دو
حکومت نواز ملیشیا کے ارکان تھے۔
اسرائیلی فوج نے اس حملے سے قبل گولان کی چوٹیوں پر شامی فوج کی چودہ
پوزیشنوں کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اس نے یہ حملے شامی علاقے سے جمعرات
کو اسرائیل کے شمالی علاقے جلیل کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے ردعمل میں کیے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment