ایران کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی توانائی ایران کی ایک ریڈلائن اور دشمنوں کے مقابلے میں وطن کے دفاع کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی صنعت اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے لئے ملک کی آزادی، ارضی سالمیت اور ایران کے اسلامی انقلاب کے اصول و اقدار کے تحفظ کا مستحکم ذریعہ ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی منطقی اور مذہبی و انقلابی اقدار و اصول پر استوار ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی حکمت عملی میں ایران کی آئندہ کی اسٹریٹیجک ضروریات، تحفظات اور ملک کو درپیش خطرات اور ان میں تبدیلیوں پر خاص توجہ دی گئی ہے اور ان ہی موضوعات کی بنیاد پر ایران، ایک اعلی اور قابل اطمینان دفاعی صلاحیت کا مالک ہے۔ یوم دفاعی صنعت کے موقع پر جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی طاقت کا ایک اور نمونہ، اس کی میزائلی توانائی ہے جو اندرونی صلاحیتوں کی آئینہ دار ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی میزائلی صلاحیت سے امریکہ اور صیہونی حکومت، مرعوب ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایران کی اندرونی صلاحیتوں کو نظر انداز یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ ہر سال ایران میں بائیس اگست کو یوم دفاعی صنعت منایا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment