• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 3, 2015

    قاہرہ:عدالتِ عظمیٰ کے باہر بم دھماکا ،ایک ہلاک

    قاہرہ:عدالتِ عظمیٰ کے باہر بم دھماکا ،ایک ہلاک


    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عدالتِ عظمیٰ کے باہر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
    مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بم دھماکے میں مرنے والا شخص عام شہری ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے آیا شہر کے مصروف علاقے میں واقع پولیس کے ایک چیک پوائنٹ یا میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
    کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں اجناد مصر نامی ایک جنگجو گروپ مصری دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کرتا رہا ہے۔ قاہرہ میں سپریم کورٹ کے نزدیک یہ دوسرا دھماکا ہے۔اس سے پہلے اکتوبر 2012ء میں بم دھماکا ہوا تھا اوراس میں بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قاہرہ:عدالتِ عظمیٰ کے باہر بم دھماکا ،ایک ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top