• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 3, 2015

    مصر میں عدالتی حکم کے بعد پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار

    مصر میں عدالتی حکم کے بعد پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار

    مصر کی سپریم کورٹ کی جانب سے ایک انتخابی قانون کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد ملک کے پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔مصر کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے انتخابی ضلعوں سے متلعق قانون کے ایک حصے کو متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ 21 مارچ سے شروع ہو کر اپریل تک جاری رہنی تھی۔مصر میں 21 مارچ سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات متعدد مرحلوں میں ہونا تھے تاہم اتوار کو سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکام کو اپنے منصوبوں کو دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔مصر کے انتخابی کمیشن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نئے ٹائم ٹیبل‘ یا نئے شیڈول پر کام جاری ہے۔
     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں عدالتی حکم کے بعد پارلیمانی انتخابات تاخیر کا شکار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top