• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 20, 2015

    سعودی عرب پر تنقید کویتی بلاگر کو سزاء

    سعودی عرب پر تنقید کویتی بلاگر کو سزاء


    کویت میں اپیل کی ایک عدالت نے ایک کویتی جہدکار کو قبل ازیں دی گئی چار سال کی سزائے قید میں آج مزید دو سال کا اضافہ کردیا۔ اس کویتی جہدکار کی طرف سے ٹوئٹر پر کئے گئے تبصرہ خلیج کے طاقتور ترین ملک سعودی عرب کے خلاف پائے گئے تھے۔ صالح سعید کو دسمبر سے تحت کی ایک عدالت نے ٹوئٹر پر تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے سعودی عرب پر کویت اور بحرین کی اراضیات پر قبضے کرنے کا الزام عائد کرنے پر چار سال کی سزائے قید دی تھی۔ تحت کی عدالت نے کہا تھا کہ صالح سعید نے اکٹوبر کے دوران سعودی عرب کے خلاف ٹوئٹر پر 16 پیامات پوسٹ کیا تھا جس کے ذریعہ اس نے نہ صرف کویت ۔ سعودی تعلقات کو خطرہ میں ڈال دیا تھا بلکہ مملکت سعودی عرب کی اہانت بھی کی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب پر تنقید کویتی بلاگر کو سزاء Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top