عراقی وزیر خارجہ ابراہیم
الجعفری نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں سے مقابلے کے لئے بغداد نے غیر ملکی افواج
کے زمینی دستوں سے مدد طلب نہیں کی ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر براک اوباما کے
اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشنز کئے جائیں۔
امریکی صدر نے انتہا
پسندوں کے خلاف جنگ میں زمینی دستے بھیجنے کا اختیار فراہم کرنے کے لئے کانگریس پر
زور ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی سپیشل فورسز کو داعش کے رہنمائوں کو ہلاک
کرنے کے لئے بھیجنے سے نہیں ڈریں گے۔
سڈنی میں موجود عراقی
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی زمینی افواج ان کی حکومت کے منصوبے کا حصہ نہیں
ہیں۔
آسٹریلوی ہم منصب جولی
بشپ سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا "ہم نے کبھی زمینی افواج کے تعاون کی
بات نہیں کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment