سعودی عرب میں خواتین پر گاڑی چلانے پر دہشت گردی کا مقدمہ
سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرنے والی دو خواتین پر انسداد
دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پچیس سالہ لوجین الہتھلول
اور تینتیس سالہ میسیٰ المودی کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا ، لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کا دعویٰ
ہے کہ ان خواتین کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ سوشل
میڈیا پر ان کے کمنٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے نہ کہ ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی
کے باعث۔سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کا ڈرائیونگ کرنا ممنوع
سمجھا جاتا ہے۔ ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کو جرمانہ کیا جاتا ہے اور انہیں جیل میں
ڈالا جاتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment