شام و عراق میں دولت اسلامیہ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 21 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں شریک عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ان کے ملک کی شدت پسندوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
انھوں نے عراقی فوج کی تربیت کرنے پر اتحادی ممالک کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا

0 comments:
Post a Comment