امریکا کے وزیردفاع جیمز میٹس نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے اتحادی ترکی کو اپنے ملک کی جانب سے دفاع کے ضمن میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جیمز میٹس نے لندن میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے صومالیہ کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کوئی نصف گھںٹے تک ملاقات کی ہے۔دونوں ملکوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے کے اعلان کے بعد اعلیٰ سطح پر یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment