ترک سکیورٹی
فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں مزید14 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
جولائی
میں ترک حکومت اور کردعلیحدگی پسند جماعت (پی کے کے) کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے
بعد ایک دن میں باغیوں کی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
ترک مسلح
افواج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شام اور عراق کی سرحدوں کے نزدیک واقع دو قصبوں
چیزر اور سیلوپی میں سولہ باغیوں کو ہلاک کیا ۔علاقے کے سب سے بڑے شہر دیاربکر کے تاریخی
علاقے سور میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment