سعودی عرب میں تین ماہ تک
تنخواہ ادا نہ کرنے والے کمپنی کے ملازمین اب اپنے کفیل کی اجازت کے بغیر کسی دوسری
کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
وزارت لیبر نے یہ اختیار مملکت
میں رجسٹر سرکاری ونجی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کو تحفظ دینے
کی خاطر شروع جانے والے ایک حالیہ منصوبے میں دیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے
100 یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی 3595 نجی کمپنیوں کے 405٫590 ورکرز کی بروقت
تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment