• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, August 21, 2015

    ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار : ایرانی وزیر دفاع

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے خلاف ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں-
    جنرل حسین دہقان نے آج تہران میں مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلح افواج ملک کے ہر حصے میں زمین، فضا اور سمندر، ہر لحاظ سے، ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ہر جارحیت کا پوری طاقت و توانائی سے فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں- انہوں نے کہا کہ ایران کی ڈاکٹرائن دفاعی نوعیت کی ہے اور مسلح افواج کسی بھی علاقائی یا غیرعلاقائی ملک کے خلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتیں لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی- ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنعتوں نے فضائی، زمینی اور خلائی میدانوں میں خود کفالت کے اصول پر چلتے ہوئے اچھی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار : ایرانی وزیر دفاع Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top