• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, January 2, 2015

    سعودی عرب: آٹھ سو مصری ڈاکٹروں کی ماسٹر ڈگری مشکوک

    ڈاکٹڑوں نے ''کریڈٹ ہاورز'' پورے نہیں کیے ہیں: مصری حکام





    مصری حکام نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کردی ہے جس کے تحت سعودی عرب نے آٹھ سو مصری ڈاکٹروں کی ماسٹر ڈگریز کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مصری ڈاکٹروں کے سنڈیکیٹ کے سربراہ خیر عبدالدائم کے مطابق یہ فیصلہ ڈاکٹڑوں کے کریڈٹ ہاورز کے حوالے سے سویز کینال یونیورسٹی کی طرف سے امتحان لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس امتحان میں فیملی میڈیسن سے متعلق ڈاکٹروں کی کارکردگی اور تجربے کو موضوع بنایا گیا تھا۔عبدالدائم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودیہ میں ان ڈاکٹروں کی ڈگریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئ تھی جس نے ان کی اسناد کے جعلی ہونے کا فیصلہ کیا۔
     
    Link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: آٹھ سو مصری ڈاکٹروں کی ماسٹر ڈگری مشکوک Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top