• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, January 23, 2015

    داعش کے آدھے رہنما مارے گے ہیں :جان کیری

    شام و عراق میں دولت اسلامیہ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 21 ممالک کا اجلاس ہوا اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ"جان کیری"نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں سے داعش کا زور ٹوٹ گیا ہے، ہم نے ہزاروں کی تعداد میں جنگجوؤں کو مار بھگایا ہے اور ان کے 50 فیصد رہنما مارے گے ہیں اس کے علاوہ قبضے میں لی گئی سینکڑوں گاڑیاں اور ٹینک تباہ کر دیے گے ہیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ تیل و گیس کے 200 کے لگ بھگ ذخائر جن سے ان کو مالی وسائل ملتے تھے ان کو بھی ختم کر دیا گیا ہے یہی وہ وسائل تھے جہاں سے وہ اپنی دہشت گردی کے لئیے رقم اکٹھی کرتے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کے آدھے رہنما مارے گے ہیں :جان کیری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top