ترک وزیراعظم نے منگل کے روز شمالی قبرض کے دورے پر روانہ ہونے سےقبل انقرہ میں نیوز کانفرنس میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے فوجی مواصلاتی چینلز کھولے اور سفارتی چینلز کو بھی بحال رکھے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں بے بنیاد الزامات عاید کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے۔داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
0 comments:
Post a Comment