ڈریس کوڈ سعودی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے جاری کیا
سعودی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے جمعرات کے دن سے ٹی وی چینلز کی
اینکرز کے لیے ڈریس کوڈ کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس جاری کردہ ڈریس کوڈ کے
مطابق خواتین اینکرز کو سیاہ رنگ کی عبایا اورا سی رنگ کا سکارف اوڑھنا ہوگا۔ تاہم
خواتین اپنے اپنے چینل کا کارپوریٹ کلر عباوں پر پٹی یا ربن کی صورت میں زیبائش کے
لیے استعمال کر سکیں گی۔بعض مبصرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی براڈکاسٹنگ
کارپوریشن کا یہ فیصلہ صرف نئے سال کی آمد کے سلسلے میں تھا، جبکہ بعض دوسرے
مبصرین کا کہنا ہے کہ فیصلہ شوری کونسل کی طرف سے ڈریس کوڈ کے بارے میں ممکنہ
اقدامات کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔واضح رہے شوری کونسل میں خاتون رکن کی طرف سے پیش
کی گئی تجویز پر شوری کونسل میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ شوری کونسل کے متعدد
ارکان نے اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا ہے کیونکہ پہلے سے ہی سعودی خواتین کے
لیے ایک ڈریس کوڈ نافذ ہے۔
Link

0 comments:
Post a Comment