ایرانی پاسداران انقلاب
کے ایک سابق عہدیدار میجر جنرل سعید قاسمی نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ
"داعش" نے خودکش حملوں اور خودکش بمباروں کی تیاری کا طریقہ بانی انقلاب
ایران آیت اللہ خمینی سے سیکھا ہے۔
نیوز ویب پورٹل "عطا نیوز" کے مطابق جنرل قاسمی نے شمالی
مشرقی ایرانی شہر نیشاپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "فدائی
[خودکش] بمبار تیار کرنا ایک فن ہے اور یہ فن کسی دور میں صرف ہمارا خاصہ ہوا کرتا
تھا، لیکن ہماری قیادت نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ آج داعش نے وہی طریقہ اختیار
کرلیا ہے۔"
خیال رہے کہ ایران میں جہاں ایک طرف "داعش" کی پرزور
مخالفت کی جاتی ہے وہیں ماہرین ایرانی نظام اور داعش کے طریقہ کار میں مماثلت بھی
بیان کرتے ہیں۔ داعش بھی اپنی جنگ کو"مقدس جہاد" کا نام دیتی، شہادت،
جنت اور فلاح دارین کے نعرے کے تحت لوگوں کو اپنے گرد جمع کرتی ہے۔ اہل تشیع مسلک
کے حامی بالخصوص ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شام میں صدر
بشارالاسد کی حمایت میں بندوق اٹھانے کو"عین جہاد " کا نام دیتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment